ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سچن پائلٹ نے کہا، میں بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گا

سچن پائلٹ نے کہا، میں بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گا

Wed, 15 Jul 2020 22:32:27    S.O. News Service

نئی دہلی،15 /جولائی (آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سچن پائلٹ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ راجستھان کے کچھ سیاستدان ان کی بی جے پی میں شمولیت کی افواہوں کو پھیلا رہے ہیں تاکہ ان کی شبیہہ کو داغدار کیا جاسکے۔

پائلٹ نے کہا کہ میں نے راجستھان میں کانگریس کو دوبارہ اقتدار میں لانے اور بی جے پی کو شکست دینے کے لئے کافی محنت کی ہے۔یہ پوچھنے پر کہ کیا وہ بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں تو انہوں نے کہاکہ میں بی جے پی میں شامل نہیں ہو رہا ہوں۔

پائلٹ نے کہا کہ راجستھان کے کچھ رہنما ان افواہوں کو ہوا رہے ہیں کہ میں بی جے پی میں شامل ہونے جا رہا ہوں جبکہ ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میری شبیہہ خراب کرنے کی خاطر اس طرح کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

پائلٹ نے دونوں اہم عہدوں سے ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار اس طرح کی بات کہی ہے۔ ایسا لگا رہا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے اگلی پیش رفت کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔ 


Share: